26 جون 2012 - 19:30

پاکستانی طالبان نے پہلی بار یہ دعوی کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسیز پر حملہ کرنے کیلئے سرزمین افغانستان کو ایک اڈے کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔

ابنا: پاکستانی طالبان کے ترجمان سراج الدین نے ملاکنڈ کے علاقے میں پاکستان کے اخبار ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں میں طالبان کی قیادت مولانا فضل اللہ کررہے ہیں اور وہ طالبان کے ہزاروں افراد کے کمانڈر ہیں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبان کے کئی سرکردہ افراد منجملہ مولوی فضل اللہ ۔ مولوی فقیر ۔ اور ولی الرحمان، سینکڑوں کی تعداد میں طالبان کے افراد کے ہمراہ جو سوات ۔ باجوڑ ۔ اور مہمند ایجنسی میں طالبان کے ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں کی بناء پر ان علاقوں سے فرار کرگئے ہیں اس وقت افغانستان میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔۔......./169